امہات المؤمنین اور اولاد
امہات المؤمنین - (ازواج مطہرات)
امہات المومنین
خدیجہ بنت خویلد
سودہ بنت زمعہ
عائشہ بنت ابی بکر
حضرت بنت عمر
زینب بنت خزیمہ
ہند بنت ابی امیہ
زینب بنت جحش
جویریہ بنت حارث
ریحانہ بنت زید
صفیہ بنت حی بن اخطب]
رملہ بنت ابوسفیان
ماریہ قبطیہ
میمونہ بنت حارث
اولادِمحمد
حضرت محمد کے بیٹے
قاسم _ عبداللہ _ ابراھیم
حضرت محمد کی بیٹیاں
فاطمہ _ زینب _ ام کلثوم
رقیہ
حضرت فاطمہ کی اولاد
بیٹے
حسن _ حسین
بیٹیاں
زینب _ ام کلثوم
معائنہ بحث ترمیم
ازواج مطہرات اور اولاد
Crystal Clear app kdict.png تفصیلی مضمون کے لئے ملاحظہ کریں:
امہات المؤمنین
حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مختلف روایات میں گیارہ سے تیرہ ازواج کے نام ملتے ہیں۔ زیادہ تر پہلے بیوہ تھیں اور عمر میں بھی زیادہ تھیں اور زیادہ شادیوں کا عرب میں عام رواج تھا۔ مؤرخین کے مطابق اکثر شادیاں مختلف قبائل سے اتحاد کے لیے یا ان خواتین کو عزت دینے کے لیے کی گئیں۔ ان میں سے اکثر سن رسیدہ تھیں اس لیے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر کثرت ازدواج کا الزام لگانے والوں کی دلیلیں ناکارہ ہو جاتی ہیں۔ ان میں سے صرف حضرت خدیجہ اور حضرت زینب بنت جحش سے اولاد ہوئی۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ازواج کو امہات المؤمنین کہا جاتا ہے یعنی مؤمنین کی مائیں۔ ان کے نام اور کچھ حالات درج ذیل ہیں۔
حضرت خدیجہ:
آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پہلی شادی حضرت خدیجہ علیہا السلام سے ہوئی۔ ان سے ان کی بیٹی حضرت فاطمہ علیہا السلام پیدا ہوئیں جس پر سب مؤرخین کا اتفاق ہے۔ تین اور بیٹیوں کے بارے میں کچھ مؤرخین کے خیال میں وہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اپنی بیٹیاں تھیں، کچھ کا یہ عقیدہ ہے کہ وہ حضرت خدیجہ علیہ السلام کی پہلے شوھر سے بیٹیاں تھیں اور کچھ یہ بھی لکھتے ہیں کہ باقی بیٹیاں حضرت خدیجہ علیہ السلام کی بہن ھالہ کی بیٹیاں تھیں جو حضرت خدیجہ علیہ السلام کے زیرِ پرورش تھیں کیونکہ ان کی والدہ ھالہ کا انتقال ہو چکا تھا۔
خدیجہ بنت خویلد
خديجہ بنت خويلد
ام المؤمنين، طاہرہ، ام ہند
ولادت
556ءمکہ مکرمہ
وفات
30 اپریل 619ء (63–64 سال)
مکہ مکرمہ
قابل احترام
اسلام: اہل سنت و جماعت، شیعہ اثناعشری، اباضیہ، دروز،
زیدیہ اور اور تمام مسلمان
مزار
جنت المعلیٰ، الحجون، مکہ مکرمہ
نسب
* والد: خويلد بن اسد
- والدہ: فاطمہ بنت زائدہ بن اصم
- بھائی اور بہنیں: العوام بن خويلد، حزام بن خويلد، نوفل بن خويلد، عمرو بن خويلد، ہالہ بنت خویلد
- خاوند: عتيق بن عابد المخزومی، ابی ہالہ بن النباش بن زرارة التميمی، الرسول محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بن عبد الله
خدیجہ بنت خویلد (پیدائش: 556ء– وفات: 30 اپریل 619ء) مکہ کی ایک معزز، مالدار، عالی نسب خاتون جن کا تعلق عرب کے قبیلے قریش سے تھا۔ جو حسن صورت و سیرت کے لحاظ سے "طاہرہ" کے لقب سے مشہور تھیں۔ انھوں نے محمد
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تجارتی کاروبار میں شریک کیا اور کئی مرتبہ
اپنا سامانِ تجارت دے کر بیرون ملک بھیجا۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
کی تاجرانہ حکمت، دیانت، صداقت، محنت اور اعلی اخلاق سے اتنی متاثر ہوئیں
کہ آپ نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو شادی کا پیغام بھجوایا۔ جس کو
حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے بڑوں کے مشورے سے قبول فرمایا۔ اس
وقت ان کی عمر چاليس سال تھی جبکہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صرف پچیس
سال کے تھے۔ خدیجہ نے سب سے پہلے اسلام
قبول کیا اور پہلی ام المومنین ہونے کی سعادت حاصل کی۔
نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ساری کی ساری اولاد خدیجہ رضي اللہ تعالٰی
عنہا سے پیدا ہوئی اورصرف ابراہیم جو ماریہ قبطیہ رضي اللہ تعالٰی عنہا سے
تھے جو اسکندریہ کے بادشاہ اورقبطیوں کے بڑے کی طرف سے نبی صلی اللہ علیہ و
آلہ وسلم کوبطورہدیہ پیش کی گئی تھیں ۔
خديجہ بنت خويلد | |
---|---|
ام المؤمنين، طاہرہ، ام ہند | |
ولادت |
556ءمکہ مکرمہ |
وفات |
30 اپریل 619ء (63–64 سال)
|
قابل احترام |
اسلام: اہل سنت و جماعت، شیعہ اثناعشری، اباضیہ، دروز،
|
مزار |
جنت المعلیٰ، الحجون، مکہ مکرمہ |
نسب |
* والد: خويلد بن اسد
|
شجرہ نسب و خاندانی حالات
خدیجہ بنت خویلد اسد بن عبد العزیٰ بن قصی، قصی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے جد امجد تھے۔
آپ کا تعلق قریش کی ایک نہایت معزز شاخ بنی اسد سے تھا، یہ خاندان اپنی
شرافت و نجابت اور کاروباری معاملات میں ایمانداری اور راست روی سے عزت و
شہرت کے بلند مقام پر فائز تھا۔ آپ کی والدہ ماجدہ کا نام فاطمہ بنت زائدہ
تھا۔ آپ کے والد ایک مشہور تاجر تھے اور بہت مالدار۔

ازدواجی زندگی
قتادہ کے قول کے مطابق، خدیجہ بنت خویلد کی پہلی شادی عتیق بن عاید
مخزومی سے ہوئی جس سے کوئی اولاد نہ ہوئی۔ اس کے انتقال کے بعد دوسری شادی
ابوہالہ ہند بن نباش تمیمی سے ہوئی جس سے تین لڑکے ہند اور طاہر پیدا ہوئے۔
کچھ عرصے کے بعد ابوہالہ کی بھی وفات ہو گئی۔ اس کے بعد آپ کی تیسری شادی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے ہوئی۔ جن سے آپ کی اولاد بھی ہوئی، آپ کی وفات ہجرت مدینہ سے پہلے مکہ شہر میں محمد صل للہ علیہ والہ کی زوجہ کی حیثیت سے ہوئی۔

حدیث میں ذکر
حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خدیجہ کو بہت یاد کرتے تھے۔ حافظ ابن کثیر نے مختلف لوگوں سے روایت لکھی ہے[1]
کہ عائشہ نے فرمایا کہ ایک دن حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے
سامنے خدیجہ کو یاد کر کے ان کی بہت زیادہ تعریف و توصیف فرمائی تو عائشہ
کے بیان کے مطابق ان پر وہی اثر ہوا جو کسی عورت پر اپنے شوہر کی زبانی
اپنے علاوہ کسی دوسری عورت کی تعریف سن کر ہوتا ہے جس پر عائشہ نے حضور صلی
اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آپ
قریش کی اس بوڑھی عورت کا بار بار ذکر فرما کر اس کی تعریف فرماتے رہتے
ہیں حالانکہ اللہ نے اس کے بعد آپ کو مجھ جیسی جوان عورت بیوی کے طور پر
عطا کی ہے۔ اس کے بعد عائشہ فرماتی ہیں کہ میری زبان سے یہ کلمات سن کر آپ
کا رنگ اس طرح متغیر ہو گیا جیسے وحی کے ذریعے کسی غم انگیز خبر سے یا
بندگانِ خدا پر اللہ کے عذاب کی خبر سے ہو جاتا تھا۔ اس کے بعد حضور صلی
اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ
ان سے بہتر مجھے کوئی بیوی نہیں ملی کیونکہ انہوں نے ایمان لا کر اس وقت
میرا ساتھ دیا جب کفار نے مجھ پر ظلم و ستم کی حد کر رکھی تھی، انہوں نے
اس وقت میری مالی مدد کی جب دوسرے لوگوں نے مجھے اس سے محروم کر رکھا تھا۔
اس کے علاوہ ان کے بطن سے مجھے اللہ تعالٰیٰ نے اولاد کی نعمت سے سرفراز
فرمایا جب کہ میری کسی دوسری بیوی سے میری کوئی اولاد نہیں ہوئی۔(جو زندہ
رہتی)[1]
حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خدیجہ کو بہت یاد کرتے تھے۔ حافظ ابن کثیر نے مختلف لوگوں سے روایت لکھی ہے[1]
کہ عائشہ نے فرمایا کہ ایک دن حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے
سامنے خدیجہ کو یاد کر کے ان کی بہت زیادہ تعریف و توصیف فرمائی تو عائشہ
کے بیان کے مطابق ان پر وہی اثر ہوا جو کسی عورت پر اپنے شوہر کی زبانی
اپنے علاوہ کسی دوسری عورت کی تعریف سن کر ہوتا ہے جس پر عائشہ نے حضور صلی
اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آپ
قریش کی اس بوڑھی عورت کا بار بار ذکر فرما کر اس کی تعریف فرماتے رہتے
ہیں حالانکہ اللہ نے اس کے بعد آپ کو مجھ جیسی جوان عورت بیوی کے طور پر
عطا کی ہے۔ اس کے بعد عائشہ فرماتی ہیں کہ میری زبان سے یہ کلمات سن کر آپ
کا رنگ اس طرح متغیر ہو گیا جیسے وحی کے ذریعے کسی غم انگیز خبر سے یا
بندگانِ خدا پر اللہ کے عذاب کی خبر سے ہو جاتا تھا۔ اس کے بعد حضور صلی
اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ
ان سے بہتر مجھے کوئی بیوی نہیں ملی کیونکہ انہوں نے ایمان لا کر اس وقت میرا ساتھ دیا جب کفار نے مجھ پر ظلم و ستم کی حد کر رکھی تھی، انہوں نے اس وقت میری مالی مدد کی جب دوسرے لوگوں نے مجھے اس سے محروم کر رکھا تھا۔ اس کے علاوہ ان کے بطن سے مجھے اللہ تعالٰیٰ نے اولاد کی نعمت سے سرفراز فرمایا جب کہ میری کسی دوسری بیوی سے میری کوئی اولاد نہیں ہوئی۔(جو زندہ رہتی)[1]
No comments:
Post a Comment